کراچی: لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ویب ڈیسک  پير 11 مارچ 2013
دھماکا پان کے کیبن کے نیچے رکھے دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا جس کے باعث 2 کیبنزمکمل تباہ ہوگئے۔  فوٹو: اے ایف پی

دھماکا پان کے کیبن کے نیچے رکھے دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا جس کے باعث 2 کیبنزمکمل تباہ ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

کراچی: لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں  پان کے کیبن کے نیچے رکھے گئے دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے اور 2 کیبنز مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ سے 2 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا اور دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس کا سرکٹ جائے وقوعہ سے ملا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔