- والدین اور بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی
- کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- اسلام آباد؛ شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی: تحریک انصاف کے عامر ڈوگر اور لیگی سینیٹر گرفتار
- ملبے کے ڈھیر پر مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ کی تصویر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
اسکرپٹ کی بنیاد پر فلم سائن کرتی ہوں

گلوکاری کا شوق بچپن سے تھا، سونل چوہان فوٹو : فائل
سونل چوہان کو ہندی فلموں کے ناظرین نے عمران ہاشمی کے مقابل ’’ جنت‘‘( 2008ء) میں دیکھا۔ اس فلم میں سونل کی خوب صورت اداکاری نے سب ہی کی توجہ حاصل کی لیکن کام یاب آغاز کے بعد وہ منظرعام سے غائب ہوگئی۔
تین سال بعد وہ امیتابھ بچن کی فلم ’’ بڈھا ہوگا تیرا باپ‘‘ میں نظر آئی اور اس فلم کے بعد اس نے ایک بار پھر بولی وڈ سے دوری اختیار کرلی۔ دو سال کے وقفے کے بعد یہ باصلاحیت اداکارہ ’’ تھری جی‘‘ میں جلوہ گر ہورہی ہے۔ یہ فلم اسی ہفتے ریلیز کی جائے گی۔ ’’ تھری جی‘‘ ایک تھرلر فلم ہے جس میں نیل نتن مکیش نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ اس فلم سے بہ طور گلوکارہ بھی سونل کے کیریئر کا آغاز ہورہا ہے۔
سونل نے اس فلم میں کے کے مینن کے ساتھ ایک دوگانا ریکارڈ کروایا ہے۔ یہ گیت پسند کیا جارہا ہے اور تجربہ کار گلوکاروں کا کہنا ہے کہ سونل میں ایک اچھی گلوکارہ بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ ان ہی موضوعات کے تناظر میں ستائیس سالہ اداکارہ سے کی گئی بات چیت قارئین کی نذر ہے۔
٭ پانچ سال میں آپ نے صرف تین ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے جب کہ آپ کے کیریئر کی شروعات بھی ایک کام یاب فلم سے ہوئی تھی؟
جب مجھے ’’ جنت‘‘ میں رول کرنے کا موقع ملا، اس وقت میں خاصی کم عمر تھی، درحقیقت میں اس وقت زیرتعلیم تھی۔ اس فلم کے بعد میں نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کو ترجیح دی۔
٭عام طور پر جب نوجوان اداکار کام یابی کا ذائقہ چکھ لیتے ہیں تو پھر وہ اپنے کیریئر ہی کو اولیت دیتے ہیں اور دیگر تمام باتوں کو پس پشت ڈال دیتے ہیں، مگر آپ کام یابی کی شاہ راہ پر قدم رکھنے کے بعد تعلیم کی طرف لوٹ گئیں۔۔۔۔
’’جنت‘‘ کے ہٹ ہوجانے کے بعد مجھے بالکل نہیں معلوم تھا کہ اب کیا کرنا ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے کہا، مجھے اپنی تعلیم مکمل کرنی تھی، اسی لیے میں نے بولی وڈ سے عارضی دوری اختیار کرلی۔ اگر اس وقت کسی نے میری راہ نمائی کی ہوتی تو شاید میں بھی تعلیم پر کیریئر کو ترجیح دیتی۔
٭ ’’ جنت‘‘ کے بعد آپ کو آفرز تو بہت ہوئی ہوں گی۔۔۔
جی ہاں، لیکن میں نے سب کی سب مسترد کردی تھیں( مسکراہٹ )
٭ آپ کی پہلی فلم بھٹ کیمپ کی پروڈکشن تھی۔ کیا آپ اب بھی ان سے رابطے میں ہیں؟
جی ہاں، بھٹ کیمپ میری فیملی کی طرح ہے۔ انھوں نے مجھے میرے کیریئر کی پہلی اور کام یاب فلم میں کام کرنے کا موقع دیا تھا۔ ان کی نیک خواہشات ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں۔
٭کیا آپ کے خیال میں گاڈ فادر کا ہونا کسی اداکار کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے؟
میں اس بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتی۔ تاہم اگر کوئی آپ کی راہ نمائی کرتا ہے تو یہ آپ کے لیے بہت اچھی بات ہے۔ بالخصوص اس صورت میں جب آپ کم عمر ہوں۔
٭ آپ کے ہم عصر اداکار ہلکی پھلکی اور تفریح فراہم کرنے والی فلموں میں اداکاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ آپ نے ایک تھرلر فلم کا انتخاب کیوں کیا جب کہ اس نوع کی فلمیں کم ہی کام یاب ہوتی ہیں؟
میں فلم اس بنیاد پر سائن نہیں کرتی کہ لوگ اسے پسندکریں گے۔ بس جس فلم کا اسکرپٹ مجھے متاثر کرتا ہے، میں وہ فلم سائن کرلیتی ہوں۔ تاہم میرے خیال میں ہارر فلمیں بھی کافی پسند کی جاتی ہیں۔ جب میں نے اس فلم میں رول کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی تو سب ہی نے مجھ سے کہا تھا کہ ہارر فلمیں ہٹ ہوتی ہیں کیوں کہ تجسس کا عنصر ان میں ناظرین کی دل چسپی برقرار رکھتا ہے۔
٭ اداکاری کرتے کرتے یہ آپ کو اچانک گائیکی کی کیا سوجھی؟
گلوکاری کا شوق مجھے بچپن ہی سے تھا، مگر میں اس کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کرپائی۔ لیکن اب میں نے اس فن کے اسرار و رموز سیکھنے کا ارادہ کرلیا ہے۔
٭آپ کو ’’ تھری جی‘‘ میں گیت ریکارڈ کروانے کا موقع کیسے ملا؟
ہم اس گیت کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب ڈائریکٹر نے مجھے اس گیت کی دھن گنگناتے ہوئے سنا۔ پھر انھوں نے اصرار کیا کہ یہ گیت میں اپنی آواز میں ریکارڈ کرواؤں۔ میں یہ گیت گاتے ہوئے بہت نروس تھی اور میں نے اس گیت کو اسی انداز سے گایا جیسا میں گھر میں گنگناتی ہوں ( مسکراہٹ ) میں خوش ہوں کہ اس گیت کو پسند کیا جارہا ہے۔ اس گیت پر ملنے والے ردعمل کو دیکھتے ہوئے میں نے گلوکاری کو جاری رکھنے کا پختہ عزم کرلیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔