یورپی یونین کی پاکستان کو انتخابات کی نگرانی کیلئے ٹیم بھیجنےکی پیشکش

اے ایف پی  پير 11 مارچ 2013
 اعلامیے میں کہا گیا کہ یورپی یونین پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لئے انتخابات کی نگرانی کے لئے ایک نگراں ٹیم بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

اعلامیے میں کہا گیا کہ یورپی یونین پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لئے انتخابات کی نگرانی کے لئے ایک نگراں ٹیم بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

برسلز: یورپی یونین نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی کے لئے نگراں ٹيم بھیجنے کی پیشکش کر دی ہے۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین پاکستان میں شفاف، پُرامن انتخابات کا انعقاد دیکھنا چاہتا ہے جو پاکستان کے عوام کے لئے بھی قابل قبول ہوں، اعلامیے میں کہا گیا کہ یورپی یونین پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لئے انتخابات کی نگرانی کے لئے ایک نگراں ٹیم بھیجنے کے لئے تیار ہے۔

اعلامیے میں تمام وزارا نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان میں انتخابات کے نتیجے میں نئی قائم ہونے والی حکومت سے اچھے اور مستحکم تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ وزرا نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستانی کی تیار کردہ اشیا کو یورپی منڈیوں تک رسائی دی۔ وزرا نے افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔