معروف ریسلر جان سینا بھی کرکٹ کے شوقین نکلے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 29 نومبر 2017
جان سینا کے ساتھ اچھا دن گزارا،شین واٹسن ،فوٹو:ٹوئٹر

جان سینا کے ساتھ اچھا دن گزارا،شین واٹسن ،فوٹو:ٹوئٹر

سڈنی: ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا بھی کرکٹ کھیلنے کے شوقین نکلے، انہوں نے سڈنی میں آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن سے کرکٹ کے گر سیکھے۔

اپنی نئی آنے والی فلم ‘Ferdinand’ کی پروموشن کیلیے آسٹریلیا میں موجود ریسلر نے سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن کے ساتھ وقت گزارا اور ان سے بیٹنگ کے حوالے سے مفید مشورے بھی لئے۔جان سینا نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” Ferdinand کے بارے میں کچھ پڑھا، (بری طرح) کرکٹ کھیلی اور سڈنی میں کچھ روز مزے میں گزارے یہاں تک کہ ٹیچر نے حاضری لگائی اورمیری غیرحاضری لگا دی۔“

https://twitter.com/JohnCena/status/935679936307834880

شین واٹسن نے بھی اس حوالے سے خیالات کے اظہار کیلیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا، انہوں نے جان سینا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” جان سینا کے ساتھ اچھا دن گزارا، اس چیمپئن کیلیے صرف بہترین بیٹ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔