واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغام بھیجنے پر خاتون کو لاکھوں روپے جرمانہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 دسمبر 2017
دوست نے   سائبر کرائم بیورو کو میسج  رپورٹ کردیا،فوٹو:انٹرنیٹ

دوست نے سائبر کرائم بیورو کو میسج رپورٹ کردیا،فوٹو:انٹرنیٹ

ریاض: کویت میں واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغام بھیجنے والی خاتون پر 3 ہزار دینار یعنی (10لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کردیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی خاتون کو اپنے دوست کو واٹس ایپ پر بےعزتی کرنا مہنگا پڑگیا، خاتون نے دوست کو پیغام بھیجا جس میں لکھا کہ ’تم میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں، تمہیں شرم آنی چاہیے ،لگتا ہے کہ والدین نے تمہاری تربیت ٹھیک سے نہیں کی‘۔ جب یہ پیغام دوست نے پڑھا تو اس نے ملکی  سائبر کرائم بیورو کو اس کی رپورٹ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: موزے کی بدبو پر بھارتی شہری گرفتار

سائبر کرائم بیورو نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تضحیک کرنے پر خاتون کو جرمانے کا نوٹس بھیج دیا، جرمانے کی اتنی بڑی رقم دیکھ کر خاتون چونک گئی اور اس کے ہوش اڑ گئے۔

کویت سمیت خلیجی ریاستوں میں سوشل میڈیا پر کسی کی بے عزتی کرنے اور توہین آمیز مواد شیئر کرنے کو سنجیدہ نوعیت کے جرائم سمجھ کر سخت سزاؤں کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی جج نے 2 خواتین کو واٹس ایپ پر ایک دوسرے کی توہین کرنے پر 10،10 کوڑے مارنے کی سزا سنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔