امریکا: گونتانامو جیل کے قیدیوں کی بھوک ہڑتال تیسرے ہفتے بھی جاری

ویب ڈیسک  منگل 12 مارچ 2013
وکلا کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کی وجہ سے قیدیوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

وکلا کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کی وجہ سے قیدیوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

گونتانامو: امریکا کی بدنام زمانہ گونتانامو جیل میں قرآن پاک کی بے حرمتی اورذاتی اشیا ضبط کرنے کے خلاف قیدیوں کی بھوک ہڑتال تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی۔

گونتانامو جیل کے 168 قیدیوں میں سے بیشتر قیدی، جیل اہلکاروں کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی، عبادت میں خلل ڈالنے اور بغیر کسی وجہ کے ذاتی اشیا ضبط کئے جانے کے خلاف گزشتہ تین ہفتوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں، قیدیوں کے وکلا کی جانب سے جیل کمانڈر کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں قیدیوں کے بنیادی حقوق کے تحفط کو یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

وکلا کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کی وجہ سے قیدیوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ،کچھ قیدیوں کوحالت بگڑنے پر ٹیوب کے ذریعے خوراک دینے کی کوشش بھی کی گئی، ان 166 قیدیوں میں سے  86 قیدی ایسے ہیں جنہیں 2010 میں بے گناہی ثابت ہونے پر رہائی کے لئے کلیر کردیا گیا تھا  لیکن کانگریس کی پابندیوں کی وجہ رہائی نہیں ملی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔