اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

ویب ڈیسک  منگل 12 مارچ 2013
موجودہ حکومت نے توہین عدالت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، وزیر اعظم نے اپنے دامادوں کے سوا کسی کو ترقی نہیں دی، درخواست گزار فوٹو فائل

موجودہ حکومت نے توہین عدالت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، وزیر اعظم نے اپنے دامادوں کے سوا کسی کو ترقی نہیں دی، درخواست گزار فوٹو فائل

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پی ڈبلیو ڈی کے افسر کو ترقی نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس انور کاسی پرمشتمل بنچ نے درخواست گزار سید ذہیر خالق کی درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فیڈرل پبلک کمیشن نے 2011 میں ترقی کی سفارش کی مگر وزیر اعظم نے احکامات جاری نہیں کیے، موجودہ حکومت نے توہین عدالت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے دامادوں کے سوا کسی کو ترقی نہیں دی۔

عدالت نے وزیر اعظم ، پرنسپل اور اسٹیبلشمنٹ سیکریٹریوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔