فیصل آباد: نوٹیفکیشن جاری ہونے تک وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 12 مارچ 2013
 وکلاء کے پانچ ہفتوں سے جاری احتجاج کی وجہ سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وکلاء کے پانچ ہفتوں سے جاری احتجاج کی وجہ سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

فیصل آباد:  وکلاء نے ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک عدالتی بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کابینہ نے فیصل آباد سمیت 5 ڈویژنز میں ہائی کورٹ بنچوں کے قیام کی سمری منظورکرلی ہے لیکن فیصل آباد کے وکلاء بضد ہیں کہ وہ نوٹی فکیشن جاری ہونے تک احتجاج ختم نہیں کریں گے، وکلاء کے پانچ ہفتوں سے جاری احتجاج کی وجہ سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔