پاکستان کے معروف پوپ گلوکارعاطف اسلم 30 برس کے ہوگئے

ویب ڈیسک  منگل 12 مارچ 2013
عاطف نے پاكستانی فلم بول میں مركزی كردار ادا كركے اپنی اداكاری كی صلاحیتوں  كے جوہر بھی دكھائے ہیں۔ فوٹو: پبلسٹی

عاطف نے پاكستانی فلم بول میں مركزی كردار ادا كركے اپنی اداكاری كی صلاحیتوں كے جوہر بھی دكھائے ہیں۔ فوٹو: پبلسٹی

کراچی: اپنی آواز کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنانے والے معروف پاکستانی گلوكار عاطف اسلم 30 برس كے ہو گئے۔

12مارچ 1983 کو وزیر آباد میں پیدا ہونے والے عاطف اسلم کا بچپن اسلام آباد اور نوجوانی لاہور میں گزری، لاہور ہی سے انہوں نے گلوکاری کا آغاز کیا،2004 میں ان کے بینڈ  جل کے پہلے ہی البم جل پری میں شامل  کئی ٹریک عوام میں بے پناہ مقبول ہوئے۔

اپنے پہلے البم کے ذریعے شاندار كامیابی سے كیریئر كا آغاز كرنے كے بعد عاطف نے پھر مڑ كر نہیں دیكھا اور كامیابی كی منزلیں  طے كرتے چلے گئے ان کا سفر مسلسل جاری ہے، ان كی منفرد آواز پاكستان اور بھارت دونوں ملكوں  میں پسند كی جاتی ہے۔ عاطف اسلم نے پاكستانی فلم بول میں مركزی كردار ادا كركے اپنی اداكاری كی صلاحیتوں  كے جوہر بھی دكھائے ہیں جبکہ کئی ٹی وی پروگرامز کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔