کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 12 مارچ 2013
چاندنی چوک کے قریب رکشے پر سوار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بلوچستان ضیا اللہ قاسمی کو نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو: فائل

چاندنی چوک کے قریب رکشے پر سوار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بلوچستان ضیا اللہ قاسمی کو نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضیا اللہ قاسمی جاں بحق ہوگئے۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے چاندنی چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رکشے پر سوار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضیا اللہ قاسمی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ اور رکشا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔  انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضیا اللہ قاسمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تاہم رکشا ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔