پاکستان نے سب سے زیادہ ہاکی پاس لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک  منگل 12 مارچ 2013
پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک منٹ میں 43 ہاکی پاس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا. فوٹو: فائل

پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک منٹ میں 43 ہاکی پاس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا. فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان نے سب سے زیادہ ہاکی پاس لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے.

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے، پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک منٹ میں 43 ہاکی پاس لگا کر یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا جبکہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے اس عالمی ریکارڈ قائم کیے جانے کی تصدیق بھی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔