پنجاب حکومت سانحہ بادامی باغ کی ذمہ دار ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  منگل 12 مارچ 2013
 مسیحی برادری کے گھر جلا کر انتہائی ظلم کیا گیا، پر امن لوگوں کی بستی جلادینا کون سا اسلام ہے، عمران خان  فوٹو: فائل

مسیحی برادری کے گھر جلا کر انتہائی ظلم کیا گیا، پر امن لوگوں کی بستی جلادینا کون سا اسلام ہے، عمران خان فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سانحہ بادامی باغ واقعے کی ذمہ دار ہے، صوبے کے حکمران کالعدم تنظیموں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرتے ہیں۔

لاہور کے علاقے جوزف کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جوزف کالونی میں مسیحی برادری کے گھر جلا کر انتہائی ظلم کیا گیا، پر امن لوگوں کی بستی جلادینا کون سا اسلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت امن امان قائم کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے اور سانحہ بادامی باغ کی ذمہ دار بھی پنجاب حکومت ہے کیونکہ اگر گوجرہ واقعے کے ملزمان کو سزا ملتی تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو کام حکومت کو کرنا چاہئے تھا آج وہ کام سپریم کورٹ کررہی ہے، انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونے چاہئے کیونکہ شفاف انتخابات ہی ملک کو اس دلدل سے نکال سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔