پریانکا چوپڑا کا آئٹم سانگ ’’ببلی بدمعاش‘‘ 15 مارچ کو ریلیزکیا جائے گا

آئی اے این ایس  منگل 12 مارچ 2013
گانا بہت دلچسپ ہے اور پریانکا نے اس گانے میں بہت اچھا پرفارم کیا ہے، ہدایت کار سنجے گپتا   فوٹو: فائل

گانا بہت دلچسپ ہے اور پریانکا نے اس گانے میں بہت اچھا پرفارم کیا ہے، ہدایت کار سنجے گپتا فوٹو: فائل

ممبئی: فلم ’’شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا‘‘ کے لئے پریانکا چوپڑا پر فلمایا گیا آئٹم سانگ”ببلی بدماش” 15 مارچ کو ٹی وی چینلز پر ریلیز کر دیا جائے گا۔

فلم کے ہدایت کار سنجے گپتا نے کہا کہ یہ گانا بہت دلچسپ ہے اور پریا نکا نے اس گانے میں بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گانے کو فلم کی پروموشن کے لئے استعمال کیا جائے گا اور اسے 15 مارچ کو ٹی وی چینلز پر ریلیز کر دیا جائے گا، فلم شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا کی کاسٹ میں جان ابراہم، انیل کپور، کنگنا رناوت، سونو سود اور تشار کپور شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔