- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
چوروں نے 70 سالہ بیوہ خاتون کا مکان ہی چوری کرلیا
لندن: برطانوی علاقے ڈیون میں چالاک اور مہم جو چور ایک خاتون کا پورا مکان ہی چوری کرکے لے گئے۔
برطانوی علاقے سے چوری کیے گئے اس مکان کی لمبائی 40 فٹ ہے جس کی قیمت 30 ہزار برطانوی پونڈ کے قریب ہے جب کہ چوروں کو اس مکان کو چوری کرنے کے لیے زیادہ محنت بھی نہیں کرنا پڑی اور وہ باآسانی اسے اٹھا کر ایک ٹریلر ٹرک پر لاد کر لے اڑے۔
واقعے کے بعد 70 سالہ بیوہ سونیا مک کول نے کہا کہ شاید یہ چوری میری اس مہم کا نتیجہ ہے جس کے تحت میں نے پارک ہوم اونر جسٹس مہم چلائی تھی جس میں مکان رکھنے والے افراد کے حقوق پر انتھک محنت کی تھی جس سے کچھ لوگ ناراض تھے۔ انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اس کے پاداش میں انہیں قتل کی دھمکیاں دی گئیں جب کہ اب وہ یہ شہر چھوڑ کر ڈورسیٹ منتقل ہونے پر غور کررہی ہیں۔
انہوں نے حال میں ایک موبائل گھر خریدا تھا لیکن انہیں توقع نہ تھی کہ یہ کسی طرح چوری بھی ہوجائے گا اور اس کا بیمہ بھی نہیں کیا گیا تھا اور اس طرح وہ اب پائی پائی کی محتاج ہوچکی ہیں۔
سونیا کا کہنا تھا کہ میں مکمل طور پر صدمے میں ہوں، اور اس وقت وہ ایک دوست کے گھر پر رہائش اختیار کی ہوئی ہے اور اگر کوئی مجھے یہاں سے بھی نکال دے گا تو میں کہاں جاؤں گی۔
برطانیہ میں موبائل ہوم والی مافیا بہت مضبوط ہے جوعام افراد کے لیے کئی مشکلات کی وجہ بن رہی تھی اور سونیا نے ان کے خلاف ایک مہم چلائی تھی۔ ان کا مقصد بنیادی قوانین میں تبدیلی تھی تاکہ لوگوں کو مکان کا 10 فیصد کمیشن نہ دینا پڑے۔
سونیا کی درخواست پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ان کے مطابق یہ مکان 22 نومبر کو 6 بجے غائب ہوا اور چوروں کے پاس پورا مکان اٹھانے کے خاص آلات، مشینیں اور اوزار موجود تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔