حکومت نے ڈسٹرکٹ ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق کوئی قدم نہیں اٹھایا، چیف جسٹس

ویب ڈیسک  منگل 12 مارچ 2013
نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت مقدمات نمٹانے میں بہتری آئی،چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری  فوٹو: فائل

نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت مقدمات نمٹانے میں بہتری آئی،چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری فوٹو: فائل

اسلام آ باد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ڈسٹرکٹ عدالتوں کے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آزاد اور مستعد عدلیہ ہی معاشرتی عدل کو یقینی بناسکتی ہے اور غیر جانبدار عدلیہ آئینی ڈھانچے کی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں کراچی طرز کی انسداد دہشت گردی عدالتیں بنانے پرغورکیا جائے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستا ن نے کہا کہ   نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت مقدمات نمٹانے میں بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کے ججز کی تعداد بڑھانا ضروری ہے لیکن موجودہ حکومت نے بار بار توجہ دلانے کے باوجود اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔