ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کا مجسمہ دوسری مرتبہ توڑ دیا گیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 5 دسمبر 2017
جنوری میں اس کو کسی نے درمیان سے توڑ دیا تھا تاہم چند روز بعد حکومت نے اس کو ٹھیک کروایا تھا۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

جنوری میں اس کو کسی نے درمیان سے توڑ دیا تھا تاہم چند روز بعد حکومت نے اس کو ٹھیک کروایا تھا۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

بیونس آئرس:  ارجنٹائن اور بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی کا بیونس آئرس میں موجود مجسمہ سال میں دوسری مرتبہ توڑ دیا گیا۔

لیونل میسی کا بیونس آئرس میں موجود مجسمہ سال میں دوسری مرتبہ توڑ دیا گیا جب کہ اتوار کے روز سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مجسمہ سائیڈ پر گرا پڑا ہے جس کو ٹخنوں کے قریب سے توڑا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جنوری میں اس کو کسی نے درمیان سے توڑ دیا تھا تاہم چند روز بعد حکومت نے اس کو ٹھیک کروایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔