کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک  منگل 12 مارچ 2013
دھماکا ہائی ایس گاڑی میں سی این جی کی فلنگ کے وقت ہوا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایس ایس پی عمران شوکت  فوٹو فائل

دھماکا ہائی ایس گاڑی میں سی این جی کی فلنگ کے وقت ہوا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایس ایس پی عمران شوکت فوٹو فائل

کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب سی این جی پیٹرول پمپ پر کھڑی گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی عمران شوکت کے مطابق دھماکا ہائی ایس گاڑی میں سی این جی کی فلنگ کے وقت ہوا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ڈی اسی پی ناصر لودھی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے اور ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔