- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
جسم پرتل آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں
مرد ہوں یا خواتین، ان کے چہرے یا جسم پرموجود تل انہیں پسند ہوتے ہیں جبکہ بعض افراد کوتل پسند ہی نہیں آتے۔ تاہم جسم کے مختلف حصوں پرموجود تل بھی آپ کی شخصیت کے بارے میں کچھ دلچسپ اور تلخ حقائق بتاتے ہیں۔
- گردن پردن
وہ افراد جن کی گردن پر تل ہوتا ہے، وہ بہت مضبوط شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور اپنی اسی شخصیت کے باعث دوسروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواسکتے ہیں۔
- انگلی پرتل
وہ افراد جن کی کسی انگلی پر تل ہوتا ہے وہ اپنی زندگی کی شروعات میں خاصی پریشانیوں کا سامنا کرسکتے ہیں جب کہ وہ مختلف پریشانیوں سے تنگ بھی آجاتے ہیں تاہم کچھ عرصے بات وہ مالا مال بھی ہوجاتے ہیں۔
- بازو پرتل
وہ افراد جن کے کسی بازو پر تل ہوتا ہے وہ بہت اچھے فیصلہ ساز ہوتے ہیں اور بری صورتحال میں صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں : پیدائشی طور پر جسم پر موجود نشان انسانی زندگی پرحیرت انگیز اثرات مرتب کرتے ہیں
- کان کی لوپرتل
وہ افراد جن کے کان کی لو پر تل ہوتا ہے، وہ لوگ اعتبار کے قابل ہوتے ہیں جب کہ وہ ہمدرد بھی ہوتے ہیں۔
- بھنؤوں پرتل
وہ افراد جن کی بھنؤوں پر تل ہوتا ہے وہ شروع سے ہی ایک لیڈر کی مانند ہوتے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کے ماہر ہوتے ہیں۔
- ناک پرتل
ایسے افراد جن کے ناک پر تل ہوتا ہے وہ عام طور پر غصے والے ہوتے ہیں جب کہ وہ خود غرضی اور انا پرستی کا بھی شکار ہوتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بازو پر زیادہ تل کینسر کی علامت ہے، تحقیق
- منہ/ چہرے پرتل
وہ افراد جن کے چہرے پر تل ہوتا ہے وہ بہت زیادہ خود اعتماد ہوتے ہیں اور خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔
- گال پرتل
گال پر تل والے لوگ بہت حساس اور شرمیلے ہوتے ہیں۔
- سینے پر تل
ایسے افراد جن کے سینے پر تل ہوتا ہے تو وہ عیش و آرام کی زندگی گزارتے ہیں جب کہ وہ طبیعت میں بہت زیادہ سست واقع ہوتے ہیں۔
- کندھے پرتل
وہ افراد جن کے کندھے پر تل ہوتا ہے، وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں جب کہ زندگی میں پیش آنے والے نامساعد حالات کا سامنا بھی وہ بخوبی کرتے ہیں۔
- ہونٹوں پر تل
ایسے افراد جن کے ہونٹوں پر تل ہوتا ہے وہ سب کے لیے اچھے ثابت ہوتے ہیں جب کہ وہ آرٹ میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔