چیف الیکشن کمشنر نے کاغذات نامزدگی پر وزیر قانون سے ملاقات سے انکار کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 13 مارچ 2013
وزیر قانون کے خط کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے  یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی ہے کہ وہ 18 مارچ سے قبل مصروفیات کے باعث نہیں مل سکتے۔  فوٹو: فائل

وزیر قانون کے خط کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی ہے کہ وہ 18 مارچ سے قبل مصروفیات کے باعث نہیں مل سکتے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے کاغذات نامزدگی کے معاملے پر وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں لکھا تھا کہ وہ بدھ کے روز دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ ان سے ملنا چاہتے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات سے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی ہے کہ وہ 18 مارچ سے قبل مصروفیات کے باعث نہیں مل سکتے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان نے بھی وزیر قانون سے ملاقات سے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے ہمراہ 18 مارچ کو ہی ملاقات کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔