سانگھڑ: کاروکاری کے الزام میں نوجوان کا قتل،2 افراد زیر حراست

نامہ نگار  بدھ 13 مارچ 2013
چوٹیاریوں پولیس نے بتایا کہ ساون پٹھان غیرشادی شدہ تھاجس کی  برہنہ حالت میں لاش مقامی جھیل سے تحویل میں لی۔  فوٹو: فائل

چوٹیاریوں پولیس نے بتایا کہ ساون پٹھان غیرشادی شدہ تھاجس کی برہنہ حالت میں لاش مقامی جھیل سے تحویل میں لی۔ فوٹو: فائل

سانگھڑ: چوٹیاریوں تھانے کی حدود میں کارو قرار دیکر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

2افردا زیر حراست، مقدمہ درج نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق چوٹیاریوں تھانے کی حدود میں نواحی گاؤں بوچنا کے قریب اینٹوں کے بھٹے کے مالک 27سالہ ساون پٹھان کی مقامی جھیل سے لاش برآمد، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جسے غلام حیدر قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

چوٹیاریوں پولیس نے بتایا کہ ساون پٹھان غیرشادی شدہ تھاجس کی  برہنہ حالت میں لاش مقامی جھیل سے تحویل میں لی۔ انھوں نے بتایا کہ ورثا نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کرایا۔ذرائع کے مطابق  پولیس نے 2افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے جس کی پولیس نے تصدیق نہیں کی۔ ذرائع نے یہ بھی  بتایا کہ نوجوان کو کاروکے  الزام کے میں قتل کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔