ششی کپور جتنے بڑے فنکار اتنے ہی اچھے انسان تھے، فنکاروں کا ردعمل

قیصر افتخار  بدھ 6 دسمبر 2017
بالی ووڈکے باکمال فنکارتھے، اب توان کی باتیں اوریادیں ہی ہمارے ساتھ ہیں، رضا مراد۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈکے باکمال فنکارتھے، اب توان کی باتیں اوریادیں ہی ہمارے ساتھ ہیں، رضا مراد۔ فوٹو: فائل

لاہور: بالی وڈ فلموں میں برسوں راج کرنے والے فلم اسٹارششی کپورکے انتقال پربھارتی فلموں کے معروف اداکاروں نے کہا ہے کہ بھارتی فلم نگری میں ’کپورفیملی‘ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ 

برسوں راج کرنے والے فلم اسٹارششی کپورکے انتقال پربھارتی فلموں کے معروف اداکاروسیاستدان شتروگھن سنہا، رضا مراد اورگلوکارہ ریچا شرما نے کہا ہے کہ بھارتی فلم نگری میں ’کپورفیملی‘ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ جس طرح سے بھارتی سینما کوکامیابی کی اونچائیوں میں پہنچانے کے لیے اس فیملی نے اپنی خدمات پیش کی اس کودنیا بھرمیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اسی خاندان کے معروف اداکارششی کپور کا کام بھی اپنی مثال آپ تھا۔ انھوں نے اس دورکی تمام مقبول ہیروئنوں کے ساتھ مرکزی کردارنبھائے۔ خاص طورپرامیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی کوبہت پسند کیاگیا۔ وہ جتنے بڑے فنکارتھے اتنے ہی اچھے انسان بھی تھے۔ اگریہ کہاجائے کہ ششی کپورنے اپنے والد اوربڑے بھائیوں کے نام کوبہت شاندارانداز سے زندہ رکھا اوربہت سی فلموںمیں ایسے منفردکردارنبھائے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی توغلط نہ ہوگا۔

شتروگھن سنہا نے کہا کہ ششی کپورکے ساتھ بہت سی فلموںمیں کام کیا اوراس دوران ان کے ساتھ بہت سے یادگارلمحات بھی بیتائے۔ وہ بہت ہی اچھے انسان تھے ۔ ان کے ساتھ اکثرنجی محفلوں میں بھی ملاقات رہتی اوردلچسپ گفتگوکا جودورگزرتا وہ مجھے آج بھی یاد ہے۔ میں سمجھتا ہوںکہ ان کی فنی خدمات اس قدر ہیں کہ بھارتی سینما سے جڑا ہرایک شخص اس کوبہت دیرتک یاد رکھے گا۔

رضامراد نے کہا کہ جب میں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو ششی کپوراپنے عروج پرتھے۔ ان کیساتھ کام کرنا تومیرے لیے اعزاز کی بات تھی ہی لیکن اس وقت توان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھی لوگوںکا ہجوم اسٹوڈیوز کے باہر ہوتاتھا۔ باکمال فنکاراوراچھے انسان تھے۔ اب توان کی باتیں اوریادیں ہی ہمارے ساتھ ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری بھی اپنے دورکے ایک سپراسٹارسے محروم ہوگئی ہے۔ ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔

گلوکارہ ریچاشرما نے کہاکہ ششی کپور عظیم فنکارتھے۔ اکثر ان کے ہاں ہونیوالی نجی محفلوں میں ، مجھے بھی پرفارم کرنے کا موقع ملتا۔ وہ آرٹسٹ توباکمال تھے ہی لیکن انھیں میوزک کی بھی سمجھ بوجھ تھی۔ ان کی کمی کوہمیشہ بالی وڈ میں محسوس کیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔