گوگل نے صارفین کیلیے ایک اور کارگر ایپلی کیشن ’’فائلز گو‘‘ متعارف کرادی

بزنس رپورٹر  بدھ 6 دسمبر 2017
ایپلی کیشن اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی فائلوں کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

ایپلی کیشن اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی فائلوں کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی: گوگل نے صارفین کے لیے ایک اور کارگر ایپلی کیشن ’’فائلز گو‘‘ متعارف کرادی ہے۔ 

گوگل نے صارفین کے لیے ایک اور کارگر ایپلی کیشن ’’فائلز گو‘‘ متعارف کرادی ہے جس کے زریعے فون پر فائلیں تلاش کرنے، شیئر کرنے اور کلین کرنے میں آسانی ہوگی، نئی ایپ صارف کے موبائل میں ڈیٹا کے لیے جگہ بناتی ہے، فائلوں کو تیزی سے تلاش کرتی ہے اور اس کے ذریعے فائلوں کو آسانی سے شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔

گوگل نے یہ بھی اعلان بھی کیا ہے کہ فائلرز گوکو عنقریب متعارف کرائے جانے والے اینڈرائیڈ اوریو (گوایڈیشن) والے فونز میں پہلے سے موجود ایپس کے پیکیج کے طور پر پیش کیا جائے گا جن کی فروخت 2018 کے اوائل میں شروع ہو گی۔

مزید برآں اسمارٹ فون میکرز جیسے نوکیاموبائل، پیناسونک، مائیکرومیکس، لاوا، انٹیکس، کاربون موبائلز اور زولو بھی فائلز گو کو 2018 کے منتخب کردہ موبائل میں پہلے سے انسٹال کی ہوئی ایپ کے طور پر پیش کریں گے، یہ ایپلی کیشن اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی فائلوں کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔