بحریہ ٹاؤن اورامریکی گروپ میں معاہدہ تاریخ سازہے، پرویزاشرف

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 13 مارچ 2013
اسلام آباد:وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے ملک ریاض اور تھامس کریمر ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : اے پی پی

اسلام آباد:وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے ملک ریاض اور تھامس کریمر ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : اے پی پی

اسلام آ باد: وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے بحریہ ٹاؤن اور امریکی سرمایہ کار گروپ کے درمیان معاہدے کو تاریخ ساز قراردیا ہے اورکہا ہے کہ اس لینڈمارک معاہدے کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

وہ بحریہ ٹائون کے سابق چیئرمین ملک ریاض اور امریکی سرمایہ کار گروپ کے سربراہ تھامس کریمر کے ساتھ گفتگو کررہے تھے جنھوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سرمایہ کاردوست پالیسیاں متعارف کروائی ہیں۔سرمایہ کاروں کے لیے ترغیبات کا اعلان کیاگیا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں کثیرسرمایہ کاری حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ نجی شعبے میں کثیرسرمایہ کاری کی گئی ہے اور یہ سرمایہ کاری بہت حوصلہ افزا ہے ۔

 

انھوں نے کہاکہ اس معاہدے سے ملک میں ترقی کا عمل تیز ہوگا۔ ملک ریاض نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ بحریہ ٹائون اور امریکی سرمایہ کار گروپ نے جس معاہدے پر دستخط کیے ہیں اس کے تحت پاکستان میں 15سے 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔انھوں نے کہاکہ یہ منصوبہ ایجوکیشن سٹی،ہیلتھ سٹی، پورٹ سٹی، انفرااسٹرکچر اور دنیا کیجدید ترین شاپنگ مال پر مشتمل ہوگا اور یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکٹ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔