پی سی بی نے کوڈ میں ترمیم کے حوالے سے شرجیل کے الزامات مسترد کردیے

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 7 دسمبر 2017
کوڈ میں ترمیم شرجیل خان کے کیس پر اثر انداز نہیں ہوئی؛فوٹوفائل

کوڈ میں ترمیم شرجیل خان کے کیس پر اثر انداز نہیں ہوئی؛فوٹوفائل

 لاہور:  پی سی بی نے کوڈ میں ترمیم کے حوالے سے شرجیل خان کے الزامات مسترد کردیے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیاکہ نئے یا پرانے اینٹی کرپشن کوڈ میں کرکٹرز سے اپیل کا حق نہیں چھینا گیا،وہ آزادانہ حیثیت میں کام کرنے والے ایڈجوڈیکیٹر سے رجوع کرسکتے ہیں جس کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

ترمیم دراصل کھلاڑیوں کے حق میں جاتی ہے جس کے مطابق اب وہ فیصلے کیخلاف اسپورٹس کی آبٹریشن کورٹ میں جاسکتے ہیں، کوڈ میں ترمیم شرجیل خان کے کیس پر اثر انداز نہیں ہوئی۔ اس کا اطلاق آئندہ کیسز پر ہوگا۔ بورڈ کے مطابق شرجیل خان اور ان کے وکیل نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم اور دیگر عہدیداروں پر غلط الزامات عائد کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔