چین نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون مار گرایا

ویب ڈیسک  جمعرات 7 دسمبر 2017
ہم ثابت قدمی کے ساتھ  ملک کے امن اور حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، زہنگ شوئلی : فوٹو : فائل

ہم ثابت قدمی کے ساتھ  ملک کے امن اور حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، زہنگ شوئلی : فوٹو : فائل

بیجنگ: چین نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون کو تباہ کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے ویسٹرن تھیئٹر کامبیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر زہنگ شوئلی کا کہنا ہے کہ چینی بارڈر فورسز نے بھارتی ڈرون کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تصدیق کی ہے، بھارتی ڈرون کا چینی حدود میں داخل ہونا علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے اور چین اس معاملے پر شدید ناپسندیدگی اور مخالفت کا اظہار کرتا ہے، ہم ثابت قدمی کے ساتھ  ملک کے امن اور حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، چاہے اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے۔

دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارہ بھارتی حدود میں ہی تربیتی پرواز پرتھا اور اسے منصوبے کے تحت گرایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے بھی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔