- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
شاہد آفریدی اور زرین خان کی جوڑی نے دھوم مچادی
کراچی: پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی اور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے ایک ساتھ اشتہار میں کام کیا ہے جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کرکٹ کے میدانوں پر راج کرنے والے شاہد آفریدی کی بہت بڑی مداح ہیں اور شاہد آفریدی کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کئی بار کرچکی ہیں۔ اکتوبر میں دبئی میں ٹی 10 کرکٹ میلے کی فرنچائز ٹیموں کی لانچنگ تقریب کے دوران انہوں نے شاہد آفریدی کے لیے سب کے سامنے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شروع سے ہی شاہد آفریدی کی بہت بڑی مداح ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پختون فرنچائز کو سپورٹ کررہی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا دپیکا کریں تو ٹھیک اورہم کریں تو فحاشی
حال ہی میں ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں شاہد آفریدی اور زرین خان نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ زرین خان سرخ رنگ کی اسپورٹس کار ڈرائیو کررہی ہیں اور اسی دوران بائیک پر سوار ایک شخص تیزی سے ان سے آگے نکل جاتا ہے۔ دونوں کا ٹاکرا ایک فلنگ اسٹیشن پر ہوتا ہے جہاں زرین خان کو پتہ چلتا ہے کہ وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ شاہد آفریدی ہیں۔ ویڈیو میں زرین کہتی ہیں کہ ’انہیں پختون ہونے پر فخر ہے‘۔ ٹی 10 لیگ انتظامیہ نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مکمل اداکارہ ہوں آئٹم گرل کہلانا پسند نہیں
واضح رہے کہ شاہد آفریدی ٹی 10 لیگ کی پختون فرنچائز کے کپتان جب کہ زرین خان اس لیگ کی ایمبسیڈر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔