خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 7 دسمبر 2017
دہشت گردوں نے بارود غاروں میں چھپا رکھا تھا- فوٹو: آئی ایس پی آر

دہشت گردوں نے بارود غاروں میں چھپا رکھا تھا- فوٹو: آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے بستی شیخاں میں کارروائی کی، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے زیر استعمال 4 غار، 3 کمپاؤنڈز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی ایک فیکٹری سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی سرنگیں بنانے کےلئے مختلف اقسام کا بارود غاروں میں چھپا رکھا تھا جب کہ کمپانڈ سے دستی بم، بارودی سرنگیں، آئی ڈی پیز، اسلحہ اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہواہے۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔