رنویر سنگھ کی نئی فلم ’سمبا‘ کا پوسٹر جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 7 دسمبر 2017
فلم’سمبا ‘ میں رنویر سنگھ پولیس آفیسر کا کردار کر رہے ہیں  فوٹو: فائل

فلم’سمبا ‘ میں رنویر سنگھ پولیس آفیسر کا کردار کر رہے ہیں فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ کی معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کے ساتھ نئی فلم ’سمبا‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

بھارتی فلم انڈسڑی پر ہر دور میں مختلف شخصیات نے راج کیا ہے لیکن بات کی جائے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کی جنہوں نے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوتی‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے نہ صرف مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے بلکہ ہدایت کاروں کی بھی اولین ترجیح بن گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ کچھ عرصے قبل نامور ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے ان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور اب اس کا باضابطہ طور پر پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ رنویر سنگھ روہت شیٹھی کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر روہت شیٹھی کے ساتھ اپنی نئی فلم ’سمبا ‘ کا پوسٹر جاری کیا جس میں انہوں نے نہ صرف اپنے کردار سے متعلق بتایا بلکہ معروف ہدایت کار روہت شیٹھی اور فلمساز کرن جوہر کا بھی تذکرہ کیا۔

فلم کے پوسٹر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ پولیس آفیسر کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے جب کہ فلم اگلے سال 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔