سرینگر:سینٹرل ریزرو پولیس کیمپ پر حملہ، 5 اہلکاراور 2 حملہ آور ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 13 مارچ 2013
فائرنگ کا واقعہ سری نگر  کے علاقے بیمینا میں واقع سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ  میں پیش آیا فوٹو اے ایف پی

فائرنگ کا واقعہ سری نگر کے علاقے بیمینا میں واقع سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ میں پیش آیا فوٹو اے ایف پی

سری نگر: سینٹرل ریزرو پولیس کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 5 بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی کے دوران 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق فائرنگ کا واقعہ سری نگر  کے علاقے بیمینا میں واقع سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ  میں پیش آیا، عسکریت پسندوں نے پولیس کیمپ  کے  داخلی دروازے کے قریب دستی بم پھینکنے کے بعد کیمپ پر فائرنگ کرنا شروع کر دیا. فائرنگ کے بعد عسکریت پسند کیمپ  کے قریب بند اسکول میں داخل ہوگئے پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

بھارتی فورسز نے حملے میں 5 اہلکاروں کی ہلاکت اور 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دو حملہ آوروں کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 فروری کو کشمیری نوجوان افضل گرو کی پھانسی دیئے جانے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کو روکنے کے لئے کرفیو نافذ ہے.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔