کراچی:شاہ زیب قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی

ویب ڈیسک  بدھ 13 مارچ 2013
سکندر جتوئی نے  فون کرکے ایڈووکیٹ شوکت زبیدی کو مقدمہ کی کارروائی میں حصہ لینے سے روک دیا ہے، ذرائع.  فوٹو: فائل

سکندر جتوئی نے فون کرکے ایڈووکیٹ شوکت زبیدی کو مقدمہ کی کارروائی میں حصہ لینے سے روک دیا ہے، ذرائع. فوٹو: فائل

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے کل تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر شاہ رخ جتوئی نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ان کے وکیل شوکت زبیدی ایڈووکیٹ بیمار ہیں لہذا مقدمہ کی سماعت دو روز کے لیے ملتوی کی جائے، شاہ رخ جتوئی کے دیگر وکلاء نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اگر کل شوکت زبیدی پیش نہ ہوئے تو وہ مقدمہ کی پیروی کریں گے جس پر عدالت نے مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

شوکت زبیدی ایڈووکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکندر جتوئی نے انہیں فون کرکے مقدمہ کی کارروائی میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔