میری ذاتی رائے میں نگران وزیراعظم کیلئے میرانام ہوناچاہئے، چوہدری شجاعت

ویب ڈیسک  بدھ 13 مارچ 2013
پرویزمشرف پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں اور وہ جب چاہیں پاکستان بھی آسکتے ہیں، چوہدری شجاعت حسین. فوٹو: فائل

پرویزمشرف پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں اور وہ جب چاہیں پاکستان بھی آسکتے ہیں، چوہدری شجاعت حسین. فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین  نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے میں نگران وزیراعظم کے لئے میرانام ہونا چاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے جو بھی فارم آئے گا اس کو پرکردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معاملے پروزیراعظم سے آج ملاقات ہوگی، اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران وزیراعظم کا نام سامنے آجائے گا۔

چوہدری شجاعت حسین  کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں اور وہ جب چاہیں پاکستان بھی آسکتے ہیں، مشرف،زرداری اورنوازشریف تینوں بڑے لیڈرہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پیپلزپارٹی کے ساتھ کتنی سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی ابھی کچھ پتہ نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔