لیبیا میں زہریلی شراب پینے سے 79 افراد ہلاک، سیکڑوں متاثر

اے پی پی / ویب ڈیسک  بدھ 13 مارچ 2013
طرابلس کے اسپتال زہریلی شراب پینے والے متاثرین سے پوری طرح بھر چکے ہیں ، وزارت صحت  فوٹو: اے ایف پی

طرابلس کے اسپتال زہریلی شراب پینے والے متاثرین سے پوری طرح بھر چکے ہیں ، وزارت صحت فوٹو: اے ایف پی

طرابلس: لیبیا میں 6 روز قبل زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں كی تعداد 79 ہوگئی جن میں 10 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ سیکڑوں متاثرہ افراد مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

طرابلس كی سلامتی سروس كے سربراہ كرنل محمود الشریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں متاثرین کے گردوں کی خرابی کی وجہ سے ہورہی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، ان کا کہنا تھا  کہ زہریلی شراب تیار كرنے کے الزام میں 6 افراد كو گرفتار كرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وزارت صحت کے مطابق طرابلس کے اسپتال زہریلی شراب پینے والے متاثرین سے پوری طرح بھر چکے ہیں اور اسپتالوں میں بیڈ خالی نہ ہونے کے باعث مریضوں کا علاج اسپتال کے باہر بھی کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔