عباس ٹاؤن کے تباہ شدہ فلیٹس کیلئے 12 کروڑ 70 لاکھ کی رقم کی منظوری دیدی گئی

ویب ڈیسک  بدھ 13 مارچ 2013
تباہ شدہ فلیٹس کی تعمیر کے لئے رقم محکمہ خزانہ نے جاری کردی ہے۔ فوٹو: محمد نعمان/ ایکسپریس

تباہ شدہ فلیٹس کی تعمیر کے لئے رقم محکمہ خزانہ نے جاری کردی ہے۔ فوٹو: محمد نعمان/ ایکسپریس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے عباس ٹاؤن دھماکوں میں تباہ ہوئے فلیٹس کی تعمیرنو کےلئے 12 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقم کی منظوری دے دی ہے۔

کمشنرکراچی ہاشم رضازیدی نے عباس ٹاؤن دھماکوں سے متاثرہ فلیٹس کی تعمیرنو کےلئے 15 کروڑ روپے کی سمری حکومت سندھ کو بھیجی تھی تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے اس کام کےلئے 12 کروڑ 70 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے،فلیٹس کی تعمیر کے لئے رقم محکمہ خزانہ نے جاری کردی ہے۔

دوسری جانب مجلس وحدت المسلین نے الزام عائد کیا ہے کہ کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیر کر رہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔