نیشنل ڈانس فیسٹیول آج سے پیرو کیفے میں شروع ہوگا

کلچرل رپورٹر  جمعرات 14 مارچ 2013
لاہور: عثمان پیرزادہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، سادان پیر زادہ اور تسنیم پیرزادہ بیٹھی ہیں۔  فوٹو: ایکسپریس

لاہور: عثمان پیرزادہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، سادان پیر زادہ اور تسنیم پیرزادہ بیٹھی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور: فیضان پیرزادہ کی وفات رفیع پیر فیملی کے لیے بہت بڑا سانحہ ثابت ہوئی اور پیر برادران کی ثقافتی سرگرمیوں میں ایک تعطل سا آگیا تھا۔

فیضان پیرزادہ کی موت کے باعث یہ خاندان سکتے میں رہا اور اب جو جمود ٹوٹا ہے تو لاہور پریس کلب میں عثمان پیرزادہ  نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ماہ رواں میں ہونیوالے دو فیسٹولز کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رفیع پیر تھیٹریکل ورکشاپ کے زیراہتمام  تین روزہ نیشنل ڈانس فیسٹیول آج  چودہ مارچ سے پیرو کیفے میں شروع ہورہا ہے جس کے پہلے روز ناہید صدیقی کی پرفارمنس ہوگی جس میں ان کے شاگرد بھی پرفارم کرینگے، دوسرے روز نگہت چوہدری اور وہاب صدیقی اور سولہ مارچ کو شیما کرمانی کی سولو پرفارمنس  کے ساتھ ان کے شاگرد بھی پرفارم کرینگے۔

2

چار روزہ انٹرنیشنل لوک  پپٹ فیسٹیول شروع ہوگا جس میں پاکستان کے علاوہ  ایران ، ناروے، ڈنمارک اور انڈیا کے پتلی گر اور پتلی تماشہ کرنے والے فنکار بھی حصہ لینگے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر سے ایک سوپچاس پتلی تماشہ کرنے بھی شرکت کرینگے۔ یہ فیسٹیول بھی پیروکیفے میں  24 مارچ تک جاری رہیگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ان فیسٹیولز کاآئیڈیا اور فارمیٹ فیضان پیرزادہ مرحوم نے ہی تیار کیا تھا۔ پریس کانفرنس میں سعدان پیرزادہ اور تسلیم پیرزادہ بھی موجود تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔