منشیات فروشوں نے حیدرآباد کا امن تباہ کر دیا،حسن فاروقی

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 14 مارچ 2013
مسلم لیگ نون کی مرکزی کونسل کے رکن صاحبزادہ حسن فاروقی نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام چرس، افیون، ہیروئین اور شراب فروخت کی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ نون کی مرکزی کونسل کے رکن صاحبزادہ حسن فاروقی نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام چرس، افیون، ہیروئین اور شراب فروخت کی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

حیدرآباد:  قاسم آباد کے مختلف علاقوں بالخصوص ایس آر ٹی سی گراؤنڈ کے اطراف پولیس کی مبینہ سرپرستی میں منشیات کے اڈے قائم ہیں۔

جہاں کھلے عام منشیات فروخت کی جا رہی ہے، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو مسلم لیگ نون کے کارکنان ازخود منشیات کے اڈوں کو بند کرائیں گے۔

مسلم لیگ نون کی مرکزی کونسل کے رکن صاحبزادہ حسن فاروقی نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مذکورہ علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام چرس، افیون، ہیروئین اور شراب فروخت کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں نوجوان نسل اور بچے تباہ ہو رہے ہیں ۔

جبکہ ان اڈوں کی وجہ سے حیدرآباد شہر، لطیف آباد اور قاسم آباد میں بدامنی عروج پر ہے۔ انھوں نے ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ڈی ایس پی قاسم آباد سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ مقام سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں قائم منشیات کے اڈے بند کرائے جائیں اور ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ اجلاس میں اصغر علی سولنگی، نظام چانڈیو، مرید ابڑو، خلیل الرحمان آرائیں، نوید اقبال، احمد علی سومروسمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔