- ملتان کے نشتر اسپتال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
- ایشیا کپ 2022: عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا
- ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب
- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
- فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
- ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- لاہور میں آج دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا امکان
- اسلام آباد ائیرپورٹ پر قطر سے آنے والے دو غیر ملکیوں سے منشیات برآمد
- نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل گرفتار
- ادارے ہماری جان ہیں، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے، شہباز گل
- شہباز گل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، تحقیقاتی ٹیم تشکیل
- آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے
صدر ممنون نے اپنے ہاتھوں سے نواسی کو ایم بی بی ایس کی سند تفویض کی

عائشہ معین نے اپنے نانا کی موجودگی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں ایم بی بی ایس کی سند حاصل کی۔فوٹو؛ فائل
کراچی: صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے ہاتھوں سے اپنی نواسی عائشہ معین کو ایم بی بی ایس کی سند تفویض کی۔
صدر مملکت ممنون حسین اپنی نواسی کو ایم بی بی ایس کی سند تفویض کرنے کیلیے گزشتہ روز جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور اپنے ہاتھوں سے نواسی عائشہ معین کو ایم بی بی ایس کی سند تفویض کی۔
’’ایکسپریس‘‘ کو معلوم ہوا ہے کہ سندھ میں یہ کسی بھی میڈیکل یونیورسٹی کا پہلاجلسہ تقسیم اسناد ہے جس میں صدر مملکت شریک ہوئے کیونکہ وہ نواسی کو اپنے ہاتھوں سے ایم بی بی ایس کی سند دینا چاہتے تھے جب کہ صدر مملکت ممنون حسین نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں شرکت کیلیے رضامندی بھی اسی وجہ سے ظاہرکی تھی۔
خیال رہے کہ عائشہ معین جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی 2012 کے پہلے بیچ کی طالبہ ہیں، جنھوں نے اپنے ہی نانا کی موجودگی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں ایم بی بی ایس کی سند حاصل کی۔
واضح رہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے یونیورسٹی کے 9 طالب علموں میں گولڈ میڈلز بھی دیے گئے، ان میں بیسٹ گریجویٹ طالب علم بھی شامل ہے، جلسہ تقسیم اسناد میں ارکان فیکلٹی اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
دریں اثنا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع کے مطابق صدر مملکت کی یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں شرکت سے زیر تعلیم طالب علموں اور ارکان فیکلٹی کے حوصلے مزید بلند ہوئے، یہ بات ہمارے لیے باعث اعزاز ہے کہ یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں صدر مملکت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔