حکومت کو دھرنے کے ذریعے ہٹانے سے ملک کا نقصان ہوگا، گورنر سندھ

ویب ڈیسک  پير 11 دسمبر 2017
 ہم سب کی توجہ فری اینڈ فیئر الیکشن اور الیکٹورل پروسس پر ہونی چاہیے، گورنر سندھ۔ فوٹو: فائل

ہم سب کی توجہ فری اینڈ فیئر الیکشن اور الیکٹورل پروسس پر ہونی چاہیے، گورنر سندھ۔ فوٹو: فائل

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ دھرنے کے ذریعے حکومت کو ہٹانے سے نا صرف ملک کو نقصان ہوگا بلکہ یہ ہمارے ماحول میں بھی اشتعال گھول دیں گے۔

کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ یہ دسمبر 2017 ہے اور موجودہ حکومت کی آئینی مدت مکمل ہونے میں 5 ماہ باقی ہیں، اس دوران ہمیں اپنی تمام تر توجہ آئندہ انتخابات کے صاف شفاف، غیر جانبدار انعقاد اور پر امن انتخابی عمل پر دینی چاہیے، یہ سارا عمل دھرنوں سے نہیں بلکہ مذاکرات سے مکمل ہوگا۔

محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کے 5 ماہ ابھی باقی ہیں لیکن پھر بھی حکومت گرانے کی باتیں ہورہی ہیں، دھرنے کے ذریعے حکومت کو ہٹانے سے نا صرف ملک کو نقصان ہوگا بلکہ یہ ماحول میں اشتعال گھول دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔