فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 11 دسمبر 2017
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر آج ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے دبئی جائیں گے۔ فوٹو:فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر آج ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے دبئی جائیں گے۔ فوٹو:فائل

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا۔

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطلی کی سزا مکمل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ پیسر آج ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے دبئی جائیں گے۔

بکیز کے رابطے کی اطلاع تاخیر سے دینے پر پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے محمد عرفان کو 6 ماہ کیلیے معطل کر دیا تھا اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ سزا مکمل کرنے کے بعد پیسر نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کروانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

عرفان نے موقف اپنایا تھا کہ اپنی سزا مکمل کر چکا ہوں، عمرے کی ادائیگی کیلیے جانا چاہتا ہوں اس لئے نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو کرکٹر کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ اب وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیسر کا نام ای سی ایل سے مستقل بنیادوں پر خارج کر دیا ہے، جس کے بعد وہ دبئی میں شیڈول ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلیے روانہ ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔