الیکشن ملتوی کرنیکی کسی صورت اجازت نہیں دینگے، فضل الرحمن

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 14 مارچ 2013
پاک ایران گیس معاہدہ صدر زرداری کیلیے بڑاکریڈٹ ہے،پریس کانفرنس سے خطاب. فوٹو: پی پی آئی

پاک ایران گیس معاہدہ صدر زرداری کیلیے بڑاکریڈٹ ہے،پریس کانفرنس سے خطاب. فوٹو: پی پی آئی

بنوں: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ 16مارچ کو سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ یا اتحاد کے حوالے سے اجلاس ہو گا تاہم اجلاس میں ہم جماعتی مفاد کو مقدم رکھیں گے۔

درانی ہاؤس میوہ خیل میں شمالی وزیرستان ایجنسی کے مشران کے جرگے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملکی مفاد کے پیش نظر پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ صدر آصف علی زرداری کیلیے بڑا کریڈٹ ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ قبائلی روایات کے تحت امن مذکرات اور طالبان کے مثبت رویے سے یہ بات یقینی ہے کہ بہت جلد وطن عزیز میں امن وامان کی فضا پیدا ہوگی

 

تاہم اگر بدامنی بدستورجاری رہی تو اس صورت میں بھی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے الیکشن ملتوی کرنے کے حق میں نہیں،الیکشن ملتوی کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں احساس محرومی کی بجائے احساس غلامی بڑھ رہا ہے اور ہمیں اسے ختم کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔