سی پیک سیکیورٹی کیلیے چین نے تربیتی کورس کی پیشکش کردی

حسیب حنیف  منگل 12 دسمبر 2017
اقتصادی راہداری پر ہونیوالی ایک اعلی سطح کے اجلاس میں سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کا معاملہ زیر بحث لایاگیا تھا۔ فوٹو : فائل

اقتصادی راہداری پر ہونیوالی ایک اعلی سطح کے اجلاس میں سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کا معاملہ زیر بحث لایاگیا تھا۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  چین کی جانب سے پاکستان کو سی پیک کی سیکیورٹی کیلیے خصوصی تربیتی کورسز کی پیشکش کر دی۔

ایکسپریس کو موصول ایک دستاویز کے مطابق گزشتہ دنوں چین پاکستان اقتصادی راہداری پر ہونیوالی ایک اعلی سطح کے اجلاس میں سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کا معاملہ زیر بحث لایاگیا تھا جس میں چین کی جانب سے پاکستان کو سی پیک کی سیکیورٹی پر مامور اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن سمیت دیگر قانون نافذکرنیوالے اداروں کے اہلکاروں اور افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلیے خصوصی تربیتی کورسز کی پیشکش کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔