مسلم لیگ (ق) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 14 مارچ 2013
صرف  نظریات کی وجہ سے ایک مسلم لیگ سے دوسری مسلم لیگ میں آیا ہوں ، شیخ وقاص فوٹو ایکسپریس نیوز

صرف نظریات کی وجہ سے ایک مسلم لیگ سے دوسری مسلم لیگ میں آیا ہوں ، شیخ وقاص فوٹو ایکسپریس نیوز

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر مملکت شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے ، وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کی غلط فہمیاں دور کیں اور آج ہم بحیثیت مسلم لیگی ساتھ ہیں۔ شیخ وقاس اکرم کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا خاندان ہمیشہ سے مسلم لیگی تھے ، ہیں اور رہیں گے، ہمارا ساتھ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک نظریاتی مسلم لیگی ، مسلم لیگ کے باہر نہیں چل سکتا ، وہ صرف  نظریات کی وجہ سے ایک مسلم لیگ سے دوسری مسلم لیگ میں آئے ہیں ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ  پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم کو مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ بات باعث فخر ہے کہ ان پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں پڑھے لکھے لوگ آرہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔