اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  منگل 12 دسمبر 2017
ملزم کی شناخت منظور حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔ فوٹو: فائل

ملزم کی شناخت منظور حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: بینظیر ائیرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سعودی عرب جانے والے مسافر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بینظیر ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم کے سامان سے تیس بور کا پستول اور میگزین برآمد ہوا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بے نظیرائیرپورٹ سے آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت منظور حسین کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی میں ڈھوک کشمیریاں کا رہائشی ہے تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔