ویرات انوشکا کی شادی کی ویڈیوز منظرعام پر آگئیں

ویب ڈیسک  منگل 12 دسمبر 2017
انوشکا ویرات کی شادی اس وقت پاکستان اور بھارت میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہے؛فوٹوفائل

انوشکا ویرات کی شادی اس وقت پاکستان اور بھارت میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہے؛فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شادی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں اس وقت صرف ویرات اور انوشکا کی شادی کے چرچے ہیں دونوں گزشتہ روز اٹلی کے شہر میلان کے تاریخی قلعے بورگو فینو چیٹو میں شادی کے بندھن بندھ گئے جس کی اطلاع خود انوشکا اور ویرات نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات اورانوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جب کہ اب تک ان ویڈیوز اور تصاویر کو لاکھوں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انوشکا کوہلی کی شادی، یہ ہوئی نا اصل ’رب نے بنادی جوڑی‘

شادی کی ویڈیو میں انوشکا شرما گلابی رنگ کے لہنگے میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ ویرات کوہلی بھی پنجابی شیروانی میں کچھ کم نہیں لگ رہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات انوشکا کی شادی پر پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔