سعودی عرب میں غیرملکی گھریلو ملازمین کیلیے سیلری کارڈ کا اجراء

ویب ڈیسک  منگل 12 دسمبر 2017
غیر ملکی گھریلو ملازم کے لیےجلد سے جلد سیلری کارڈ کا اجراء ممکن بنایا جائیگا،فوٹو:انٹرنیٹ

غیر ملکی گھریلو ملازم کے لیےجلد سے جلد سیلری کارڈ کا اجراء ممکن بنایا جائیگا،فوٹو:انٹرنیٹ

ریاض: سعودی عرب نے مملکت میں کام کرنے والے غیر ملکی گھریلو ملازمین کے لیے سیلری کارڈ کا نظام متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے غیر ملکی گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے جس میں جدید طریقے کو اختیار کرتے ہوئے ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی آن لائن سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔

وزارت لیبر اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ غیر ملکی گھریلو ملازمین کو ’پری پیڈ پے رول سیلری کارڈ‘ جاری کرے گا جس کے ذریعے تنخواہوں کی بلا تاخیر ادائیگی باآسانی اور محفوظ انداز میں کی جائے گی جب کہ ہاؤس ہولڈ پے رول کارڈ کفیل کے لیے اپنے ملازمین کو بذریعہ کارڈ سیلری فراہم کرنے کا نظام وضع کرے گا۔ کفیل کے لیے لازماً قرار دیا گیا ہے کہ وہ مملکت میں داخل ہوتے ہی غیر ملکی گھریلو ملازم کو جلد سے جلد سیلری کارڈ کا اجراء ممکن بنائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب کا آئندہ برس سے سیاحتی ویزا دینے کا اعلان

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بعض انسانی حقوق کی تنظیموں  نے غیرملکی گھریلو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے نظام کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے حکومتی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کا مطالبہ تھا کہ گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت اور مکمل ادائیگی کا آسان طریقہ بنایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔