- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
پنجاب یوتھ فیسٹیول کے آخری روز بھی 2 نئے عالمی ریکارڈز قائم
لاہور: پنجاب یوتھ فیسٹیول کے آخری روز بھی پاکستانی نوجوانوں نے 2 نئے عالمی ریکارڈز قائم کیے جس کے بعد ریکارڈز کی کل تعداد 23 ہوگئی۔
یوتھ فیسٹیول کے آخری روز کراچی کے محمد راشد نے سر کی ٹکر سے 30 سیکنڈز میں 34 چپ بورڈ توڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرکے فیسٹیول میں اپنے ریکارڈز کی تعداد 4 کردی۔ اس سے قبل 32 بورڈ توڑنے کا یہ ریکارڈ امریکا کے کیون شییلے کا تھا جو 2008 میں بنایا گیا تھا۔
سب سے بڑی پینٹنگ بنانے کا ریکارڈ بھی پاکستان نے بنایا جو پہلے نائیجریا کے پاس تھا جہاں 3 ہزار 130 مربع میٹر بڑی پینٹنگ تیار کی گئی تھی لیکن پاکستانی نوجوانوں نے 3 ہزار 717 مربع میٹر کے ساتھ یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
نئے ریکارڈز کے ساتھ اختتامی مراحل میں ہونے والی بارش نے فیسٹیول کی رونق کو چار چاند لگادیئے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کارلوس مارٹینز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔