پنجاب یوتھ فیسٹیول کے آخری روز بھی 2 نئے عالمی ریکارڈز قائم

ویب ڈیسک  جمعرات 14 مارچ 2013
پاکستانی نوجوانوں نے 3 ہزار 717 مربع میٹر بڑی پینٹنگ بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔    فوٹو: فائل

پاکستانی نوجوانوں نے 3 ہزار 717 مربع میٹر بڑی پینٹنگ بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب یوتھ فیسٹیول کے آخری روز بھی پاکستانی نوجوانوں نے 2 نئے عالمی ریکارڈز قائم کیے جس کے بعد ریکارڈز کی کل تعداد 23 ہوگئی۔

یوتھ فیسٹیول کے آخری روز کراچی کے محمد راشد نے سر کی ٹکر سے 30 سیکنڈز میں 34 چپ بورڈ توڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرکے فیسٹیول میں اپنے ریکارڈز کی تعداد 4 کردی۔ اس سے قبل 32 بورڈ توڑنے کا یہ ریکارڈ امریکا کے کیون شییلے کا تھا جو 2008 میں بنایا گیا تھا۔

سب سے بڑی پینٹنگ بنانے کا ریکارڈ بھی پاکستان نے بنایا جو پہلے نائیجریا کے پاس تھا جہاں 3 ہزار 130 مربع میٹر بڑی پینٹنگ تیار کی گئی تھی لیکن پاکستانی نوجوانوں نے 3 ہزار 717 مربع میٹر کے ساتھ یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

نئے ریکارڈز کے ساتھ اختتامی مراحل میں ہونے والی بارش نے فیسٹیول کی رونق کو چار چاند لگادیئے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کارلوس مارٹینز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔