سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں 200 روپے تک کا اضافہ

بزنس رپورٹر  بدھ 13 دسمبر 2017
مقامی مارکیٹس میں سونے کی تولہ قیمت 200 روپے کے اضافے سے 53 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: فائل

مقامی مارکیٹس میں سونے کی تولہ قیمت 200 روپے کے اضافے سے 53 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سونے کی قیمت ایک بار پھر 54ہزار روپے تولہ کے قریب پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی سے 1244 ڈالر فی اونس تک گرنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

گزشتہ ہفتہ کے روز مقامی مارکیٹس میں سونے کی تولہ قیمت 200 روپے کے اضافے سے 53 ہزار 900 اور 10 گرام 172 روپے بڑھ کر 46 ہزار 200 روپے ریکارڈ کی گئی تاہم چاندی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، چاندی کی عالمی قیمت 15.81ڈالرفی اونس، تولہ قیمت 790 اور 10گرام 677.14 روپے رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔