کورنگی میں رینجرز سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 13 دسمبر 2017
مقابلے کے دوران ہلاک ہونیوالے ڈکیت کی شناخت ناصر عرف کالا کے نام سے ہوئی، ترجمان رینجرز۔
 فوٹو : فائل

مقابلے کے دوران ہلاک ہونیوالے ڈکیت کی شناخت ناصر عرف کالا کے نام سے ہوئی، ترجمان رینجرز۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  کورنگی صنعتی ایریا میں رینجرز نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جب کہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کے صنعتی علاقے میں 2 ڈاکوؤں کی شہریوں سے لوٹ مار کی اطلاع پر رینجرز نے فوری کارروائی کی اور جائے واردات پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا جس تلاش جاری ہے۔ رینجرز نے ہلاک ہونے والے ڈاکو سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مقابلے کے دوران ہلاک ہونیوالے ڈکیت کی شناخت ناصر عرف کالا کے نام سے ہوئی جو کہ گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔