نئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا پاکستان پہنچ گئے

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 13 دسمبر 2017
اجے بساریا کو گوتم بمبانوالہ کی جگہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنرتعینات کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

اجے بساریا کو گوتم بمبانوالہ کی جگہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنرتعینات کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  پاکستان میں تعینات نئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا اپنی اہلیہ سمیت واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان آمد پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور دیگر حکام نے واہگہ بارڈر پر اجے بساریا کا استقبال کیا اورگلدستے پیش کیے۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے کہاکہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کی فضاکوبحال کرنے کی کوشش کریں گے۔ میری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان آپس میں میل جول بڑھے، وہ اس مقصد کے لیے ویزاکی پابندی اورمشکلات کوختم کرانے کے لیے کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ اجے بساریا کو گوتم بمبانوالہ کی جگہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنرتعینات کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔