زمینوں کے معاملات سب کو پتہ ہیں مگر بھولے بنتے ہیں، ڈی جی نیب کراچی

بزنس رپورٹر  بدھ 13 دسمبر 2017
غلط کام کرنیوالوں کو سب مل کر سامنے لائیں، الطاف باوانی، آباد کی تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

غلط کام کرنیوالوں کو سب مل کر سامنے لائیں، الطاف باوانی، آباد کی تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  ڈائریکٹرجنرل نیب کراچی الطاف باوانی نے کہا ہے کہ زمینوں کے معاملات سب کو پتہ ہیں مگر سب بھولے بنتے ہیں۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب کراچی نے کہاکہ مجموعی طور پر نیب کو ایک131 درخواستیں موصول ہوئیں جن پر تحقیقات کی جارہی ہے تاہم شکایات کنندگان نے دوبارہ نیب کا رخ نہیں کیاہے۔

الطاف باوانی نے کہا کہ ایس بی سی اے اور کے ڈی اے اپنی این او سی دینے کی پالیسی تبدیل کریں تاکہ عوام کا سرمایہ ڈوبنے سے بچایا جاسکے۔اس شہر میں جعلی کاغذات پر زمین فروخت ہوتی ہے لیکن اب زمین کا غلط کام کرنے والے خود پھنستے جارہے ہیں، زمینوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے جعلی دستاویزات کے کاروبار میں اضافہ ہوا تھا۔

ڈی جی نیب کراچی نے آباد کو مشورہ دیا کہ جو غلط کام کررہا ہے۔ اس کو سب مل کر سامنے لائیں، اس کے علاوہ الاٹ شدہ اراضی پر قبضوں کے حوالے سے آباد ایک ریسرچ رپورٹ مرتب کرے تاکہ قبضوں کے پیچھے چھپے افراد کی نشاندہی ہوسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔